• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7 کی ٹرافی لاہور کے کنیئرڈ کالج پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ٹرافی لاہور کے کنیئرڈ کالج پہنچنے پر وہاں موجود طالبات کا جوش و جذبہ بڑھ گیا۔

پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ٹرافی کو عوامی سطح پر لے کر جارہے ہیں، فینز نے جس طرح سپورٹ کیا اس پر انکے شکرگزار ہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ پی ایس ایل کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈکوارٹر بھی پہنچائی گئی تھی جبکہ اس کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ شاہین آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل گئی تھی۔

اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، سی او او ثمین رانا، ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید اور ٹیم کے دیگر اراکین نے چیمپئن ٹرافی لہرا کر جیت کا جشن منایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں لاہور قلندرز نے فائنل میں ملتان سلطانز کو 42 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید