• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آسٹریلیا میچ سے قبل محمد حفیظ نے ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاک آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کھلاڑیوں کو مفید مشورہ دے دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حفیظ نے قومی ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اپنے قدرتی جذبے کے ساتھ جارحانہ اور بے خوف کھیلنا چاہیے، جیت یا ہار سے فرق نہیں پڑے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ آئیے تمام کرکٹ برادری کو پیغام دیں کہ وہ پاکستان آئیں اور نتیجہ خیز گیمز کھیل کر یہاں معیاری کرکٹ کا تجربہ کریں۔

واضح رہے کہ پنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج سے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کا آغاز کر کے سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی۔

میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ لاہور میں 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید