چیئر مین پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذوالفقارعلی بدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود جلسے کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
اُن کا پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بندوق کی دھمکی نہ دیں، اخلاقیات کو کمزوری نہ سمجھیں۔
ذوالفقارعلی بدر نے کہا ہے کہ ملک میں ایسے لوگ براجمان ہیں جن کا کوئی وژن نہیں، اقتدار میں آنے کے بعد اِنہوں نے تمام قوانین روند ڈالے۔