• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے اپنی اسٹریمنگ سروس لانچ کرنےکا اعلان کردیا

شاہ رخ خان، فائل فوٹو
شاہ رخ خان، فائل فوٹو

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی اسٹریمنگ سروس لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر پر لکھا ہوا ہے کہ’ایس آر کے پلس جلد آرہا ہے‘۔

جبکہ اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’کچھ کچھ ہونے والا ہے، او ٹی ٹی کی دنیا میں‘۔

شاہ رخ کے اس نئے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے مداح بہت بے چین نظر آرہے ہیں۔

ایک صارف نے بہت پرجوش انداز میں لکھا کہ’وہ اس پراجیکٹ کو دیکھنے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار کررہی ہیں‘۔

صارف نے مزید لکھا کہ’اس سے بہتر اسٹریمنگ سروس کونسی ہوگی جوکہ آپ کے پسندیدہ اداکار، شخص، گرو اور انسپائریشن کے نام سے ہو‘۔

شاہ رخ خان نے یہی پوسٹ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی ہے۔

اداکار کی جانب سے ٹوئٹر پر یہ پوسٹ شیئر ہوتے ہی مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُنہیں اپنے اس نئے پراجیکٹ پر مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’شاہ رخ خان، آج کی پارٹی تیری طرف سے، آپ کو آپ کی نئی او ٹی ٹی ایپ (ایس آر کے پلس) کے لیے بہت مبارک ہو‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید