• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کا اپنے ارکان اسمبلی کو خط، آرٹیکل 63-A کی یاد دہانی

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر آصف زرداری نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کے نام خط میں کہا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز تمام ارکان اپنی حاضری یقینی بنائیں، اگر کوئی رکن پارٹی پالیسی کیخلاف یا جان بوجھ کو اسمبلی اجلاس میں حاضر نہ ہوا تو اس کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے زرادری کے خط کو انکی گھبراہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو سمجھے تھے کہ بلاول کی کانپیں ٹانگ رہی تھی اب تو انکے والد کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا آصف زرداری کو اپنے ایم این ایز پر شک ہے جسکے باعث خط لکھنا پڑا، آرٹیکل 63اے سے متعلق خط سے زرداری کی گھبراہٹ صاف ظاہر ہوتی ہے.

 زرداری کے ساتھ انکے اپنے لوگ نہیں،یہ ہمیں طعنہ دیتے ہیں مگر ہم نے کوئی خط نہیں لکھا،اراکین کو خط لکھنا انکی گبھراہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید