• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک بیان کی وضاحت خود کر دیں: مونس الہٰی


مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے وزیرِ دفاع پرویز خٹک سے ان کے بیان پر وضاحت کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے ق لیگ کو انکار کی خبروں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پرویز خٹک سے رابطہ رہتا ہے، ان سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے۔

مونس الہٰی نے وزیرِ دفاع سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے بیان کی وضاحت پرویز خٹک صاحب خود کر دیں۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی نے ق لیگ کو وزارتِ اعلیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پرویز خٹک کا بیان رپورٹ ہوا تھا کہ ق لیگ کا وزیرِ اعلیٰ نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔

وزیرِ دفاع کا بیان رپورٹ ہوا تھا کہ 5 سیٹوں پر وزیرِ اعلیٰ بنانے کی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔

میڈیا میں یہ بھی رپورٹ ہوا تھا کہ پرویز خٹک نے مونس الہٰی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید