• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض مرد اداکار کیرتی سینن کے ساتھ کام کرنے سے کیوں کتراتے ہیں؟

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کیرتی سینن نے کہا ہے کہ زیادہ تر مرد اداکار ان ساتھ ایسی فلموں میں کام کرنے سے کتراتے یا پھر انکار کردیتے ہیں، جن میں انکا کردار زیادہ موثر اور بڑا ہوتا ہے، تاہم اداکار اکشے کمار اس حوالے سے خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھتے اور وہ ایسے مرد اداکاروں میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ کیرتی ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم بچن پانڈے کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ 

بالی ووڈ کی ہندی فلموں میں 2014 میں ہیرو پنتی سے اپنے کیریئر کے آغاز کے کافی عرصے بعد اب انھیں ایسی فلمیں ملی ہیں جس سے انھوں نے اپنا مقام بنالیا ہے۔ 

فلم بچن پانڈے کے بعد اس سال وہ مزید تین فلموں میں نظر آئیں گی۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ اب ان کے سامنے ہیرو کا کردار ادا کرنے والے مرد ان فلموں میں کام سے انکار کردیتے ہیں جہاں وہ خود کو غیر محفوظ یا سمجھتے ہیں کہ کیرتی کو بڑا رول ملا ہے۔ 

بچن پانڈے میں وہ اکشے کمار کے ساتھ کام کررہی ہیں تاہم اکشے کے بارے میں انکی رائے مثبت ہے اور کہتی ہیں کہ وہ خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید