• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت بنی گالہ میں ہوئے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

شیخ رشید نے سندھ میں گورنر راج کی سمری پیش کی

اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے صوبۂ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی سمری پیش کی۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید سمیت 2 وفاقی وزرا ءنے سندھ میں گورنر راج کی حمایت کی، جبکہ ارکان کی اکثریت نے مخالفت کر دی۔

’’گورنر راج سے معاملات مزید خراب ہو سکتے ہیں‘‘

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کہا گیا کہ اکثریت کی رائے ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے سے قانونی پیچیدگیاں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارکان کی اکثریت کی رائے تھی کہ سندھ میں گورنر راج کے نفاذ سے معاملات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

منحرف اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

وزیرِ اعظم نے سیکریٹری جنرل عامر کیانی اور بابر اعوان کو منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے اس حوالے سے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرأت نہیں ہو گی۔

’’جتنا پیسہ لگا لیں، مقابلہ کروں گا‘‘

اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی، یہ چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لیں، ان کا مقابلہ کروں گا۔

’’یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں‘‘

وزیرِاعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں، ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا، شکر ہے یہ مطالبہ کر رہے ہیں، اس سے ہم اور اوپر جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید