• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے رنگ گورا کرنے کی کریمیں منگوالی ہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر  طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رنگ گورا کرنے کی کریمیں منگوالی ہیں۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف  نے ساٹھ کی دہائی کے سوٹ نکال لیے ہیں، ڈر ہے کہ ہاتھ میں پائپ بھی نہ پکڑ لیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انھیں گورا لگنے کا بہت شوق ہے، سُنا ہے کہ انھوں نے گورا لگنے کے لیے کریمیں اور دوائیں بھی منگوالی ہیں۔

اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اراکین کو کہتا ہوں کہ توبہ کا دروازہ کھلا ہے، واپس آ جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اس صورتِ حال میں بلیک میل نہیں ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو ارکان وزیرِ اعظم عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفیٰ دے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپس میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں، ان کو کم ہونا چاہیے، اگر تلخیاں بڑھائیں گے تو یہ مزید بڑھیں گی۔

قومی خبریں سے مزید