• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی وفد چوہدری برادران کو منانے کیلئے روانہ

اتحادیوں کو منانے کے لیے حکومتی وفد آج چوہدری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ ملنے کے لیے روانہ ہو گیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک حکومتی وفد میں شامل ہیں۔

وفاقی وزراء اتحادی جماعت کو وزیرِ اعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کیا کہا؟

روانگی کے موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری برادران سے یہ ملاقات اتحادیوں سے رابطوں کے تسلسل کی کڑی ہے۔

حکومتی ٹیم اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرے گی۔

اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔

حکومتی کمیٹی اور چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران اتحاد کے معاملات، وفاق اور پنجاب کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید