الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو نوٹس جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شہریار آفریدی کو لوئر کرم میں جلسے میں شرکت اور خطاب پر نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں ڈی ایم او دفتر میں 28 مارچ کو پیش ہوکر وضاحت دینے کا کہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی ایم او لوئر دیر نے سراج الحق کو 27 مارچ کے مجوزہ جلسہ تیمرگرہ کے حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو پارہ چنار میں جلسہ عام سے خطاب پر نوٹس جاری کیا گیا ہے، پی پی چیئرمین ڈی ایم او کُرم کے دفتر میں 28 مارچ کو وضاحت دیں۔