• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حفیظ الرحمٰن کا گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی کا اشارہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے مرکز میں تبدیلی کی صورت میں گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ 

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں تبدیلی آئی تو گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی آئے گی۔

حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت میں شامل 8 آزاد ارکان ن لیگ سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جی بی میں 7 ارکان کو جعلی طریقے سے جتوایا گیا تھا۔ 

حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف، مقبول جماعت نہیں، اسلام آباد میں دھکا لگا تو گلگت بلتستان میں کوئی سہنے والا بھی نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید