چین میں 21 مارچ کو حادثے کا شکار ہونے والے مقامی ایئر لائن کے طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا۔
طیارے کا پہلا بلیک باکس 4 روز قبل ملا تھا، تاہم طیارہ گرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے گزشتہ شام طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق طیارے میں سوارتمام 123 مسافر اورعملے کے9 ارکان چینی شہری تھے۔