پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تھریٹ والا خط دکھائیں تو اپوزیشن دھمکی کامل کر مقابلہ کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وہ سیکورٹی تھریٹ والا خط اپوزیشن کو دکھائیں تو اپوزیشن ریاست کو دی گئی دھمکی کا مل کر مقابلہ کرے گی۔
احسن اقبال نے متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے لئے آسان نہیں ہوگا کہ وہ حکومت کا ساتھ دے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لئے حکومت کا ساتھ دینا اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا ق لیگ کے لئے آسان ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ نہیں جائے گی۔