• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ یکم اپریل تک شہر گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، اس دوران پارہ 39 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہے گا، اپریل کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور 10اپریل تک درجہ حرارت35سے36ڈگری سینٹی گریڈ کے رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 11اپریل کے بعدایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، افغانستان میں ہائی پریشر ایریا بننےسےکراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا۔

قومی خبریں سے مزید