• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کی اسٹریٹ موومنٹ پر طنزیہ وار

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی اسٹریٹ موومنٹ پر طنز کے تیر چلا دیے۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماشااللہ اسٹریٹ موومنٹ! کل رات سے بنگلا دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا، موومنٹ والوں کو تو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں ملا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی ، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں، بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ لیا، واپس جا کر خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں، ان کی بھی سن لیں۔

قومی خبریں سے مزید