سابق نگراں وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر شمشاد اختر کی کراچی میں نماز جنازہ میں عارف حبیب، ندیم نقوی و دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر صنعت کار اور بزنس میں عارف حبیب نے کہا کہ کیپیٹل مارکیٹ کے لیے ششماد اختر کی گراں قدر خدمات رہیں۔
انھوں نے کہا کہ شمشاد اختر کے ریفارم پروگرام نے کیپیٹل مارکیٹ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں عارف حبیب، ندیم نقوی، عقیل کریم ڈھیڈی سمیت اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔