• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر تاریخ رقم کی

ڈاکٹر شمشاد اختر : فائل فوٹو
ڈاکٹر شمشاد اختر : فائل فوٹو 

اسٹیٹ بینک نے ڈاکٹر شمشاد اختر کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، اسٹیٹ بینک بورڈ، انتظامیہ اور تمام عملہ نے سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر تاریخ رقم کی، ان کا دورِ ملازمت مثالی قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے غیر متزلزل عزم سے عبارت تھا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کو مضبوط بنانے اور مستحکم مانیٹری و مالیاتی پالیسیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایک ایسی لازوال میراث چھوڑی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

اعلامیہ کے مطابق  ایک ممتاز ماہرِ معاشیات اور عالمی ترقیاتی رہنما کے طور پر ان کے شاندار کیریئر نے بین الاقوامی مالیاتی اور کثیرالجہتی اداروں میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کو ایک ماہرِ معاشیات، بصیرت رکھنے والی رہنما اور ملک کی مخلص خادمہ کے طور پر ہمیشہ انتہائی احترام اور تشکر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک ان کے اہلخانہ، دوستوں اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ڈاکٹر شمشاد اختر کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔

قومی خبریں سے مزید