• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی خواتین روسی فوجیوں کے ہاتھوں جبری زیادتی کا نشانہ بننے لگیں

جنگ زدہ یوکرین میں روسی فوجیوں کی جانب سے خواتین سے جبری زیادتی کی جانے لگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 مارچ کو روسی فوجیوں کے ہاتھوں جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کا بیان سامنے آیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق روسی فوجی اُن کے گھر میں داخل ہوئی اور سب سے پہلے اُن کے پالتو کتے اور پھر شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

متاثرہ یوکرینی خاتون کے مطابق اُن کا 4 سالہ بیٹا خوف سے رو رہا تھا جس پر اُنہیں  دو روسی فوجیوں کی جانب سے بندوق کے زور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ یوکرینی خاتون کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے اُنہیں دھمکایا تھا کہ وہ انہیں قتل کر کے اُن کا مغز اُن کے 4سالہ بیٹے کے سامنے کھول کر رکھ دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کی لاش اور گھر چھوڑ کر وہاں سے بھاگ چکی ہیں۔

بھاگ کر پناہ لینے والی متاثرہ یوکرینی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو دفنا سکتی ہیں اور نا ہی اپنے گاؤں لے جا سکتی ہیں کیوں کہ یوکرین کے گاؤں بھی تاحال روسی فوج کے قبضے میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید