• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کو کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مدعو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں پارلیمانی لیڈرز خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی کو کابینہ کے اجلاس میں خط دکھایا جائے گا۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے مصروفیت کے باعث وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر اجلاس میں جانے سے انکار کر دیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں مصروف ہوں اس لیے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے خالد مگسی کے کئی بار رابطے کے باوجود رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید