• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کو ہٹانے کے بعد PTI کا ہر ضلع کا گروپ بن گیا: جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے عثمان بزدار کو ہٹانےکے بعد پی ٹی آئی کا ہر ضلع کا اپنا گروپ بن گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے 3 سے 4 گروپ تھے۔

’’اب ن لیگ کو ہر ضلع کو الگ ڈیل کرنا پڑیگا‘‘

انہوں نے کہا کہ اب ن لیگ کو ہر ضلع کو الگ الگ ڈیل کرنا پڑے گا، مسلم لیگ ن نے اس صورتِ حال میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن بھاری اکثریت سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنا لے گی، آزاد ارکانِ پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کا رابطہ ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ آزاد ارکانِ اسمبلی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید