اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کیسے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہوگئے؟
نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ پرویز الہٰی کی نامزدگی کے بعد ہم خاموش سے یہ سب کچھ ہونے دیں گے؟
انہوں نے کہا کہ ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پوچھتا ہوں علیم خان ہمارے امیدوار کیوں نہیں ہوسکتے؟
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا اکیلے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک ووٹ کو آپ ق لیگ نہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ 4 لوگ ایک طرف ہوگئے ہیں۔
جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے ہوتے ہوئے ق لیگ کا حتمی فیصلہ ان ہی کا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات میں عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا اور انہیں اپنی پارٹی کی طرف سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےلیے نامزد کردیا۔