• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ، مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے، گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے کل 4 مبینہ دہشت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں ایک ملزم اسماعیل کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا ملازم ہے۔

دوسری طرف آب پارہ پولیس اسٹیشن میں ملزم اسماعیل کے غائب ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسماعیل گھر سے ایکسائز آفس جانے کےلیے نکلا تھا لیکن تاحال واپس گھر نہیں پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید