• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی نہیں لگ رہی۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز  نے کہا کہ کوئی غیر جمہوری قدم نہیں لیا جائے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم پُر اعتماد ہیں، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، جس وزیر اعظم کے ساتھ عوام ہیں وہ ایمرجنسی کیوں لگائے گا۔

متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

دوسری جانب  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، جس کے بعد متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر

 سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید