وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوران پریس کانفرنس مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو فون کیا، مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی نواز شریف سے بات کروائی۔
شہباز شریف نے نواز شریف سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پریس کانفرنس میں بیٹھا ہوں، میں ابھی آپ سے بات کرتا ہوں۔
قائد حزب اختلاف نے اپنے بڑے بھائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے ہم مشاورت کر رہے ہیں۔
صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ فون لائن پر کون تھے، نواز شریف واپسی کے لیے کیامنصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ لائن پر کوئی جادوگر تھا نہ کوئی اور تھا، فون پر اللّٰہ کا ایک بندہ تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنے علاج کے بعد جلد از جلد واپس آئیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اتنی کون سی سازش ہے کہ 20 منٹ میں ارکان اپنا امیدوار سامنے لائیں۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے اپنے ادوار میں کرپشن کے خاتمے کا کبھی ڈھنڈورا پیٹا؟ عمران خان نے کہا کہ نوے دن میں کرپشن کا خاتمہ کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھے یا ڈالر مہنگا ہو تو وزیر اعظم کرپٹ ہے۔