لالہ موسیٰ ( نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماچوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر آج ساری پارلیمان سپریم کورٹ کے سامنے کھڑی ہے، آئین کے ذریعے ریاست چلے تو ریاست بچتی ہے اس پر حملہ ریاست پر حملہ ہوتا ہے حکمران جماعت نے چاروں صوبوں کے عوام کے نمائندوں کو غدار قرار دیا ہےیہ پاکستان کے وفاق اورسالمیت پر حملے ہیں یہ درست ہے پارلیمان کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں لیکن اگر پارلیمنٹ یرغمال بنا دی جائے توپھر عدالت کو روائتی اختیار سے اوپر اٹھ کر پاکستان کو بچانے کیلئے کھڑا ہونا ہوگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم کس منہ سے بیٹھے ہوئے ہیں؟پنجاب میں ہارنے لگےتوہاؤس ملتوی کردیابے شرمی کی حد ہوگئی عدالت کو صرف قانونی فیصلہ نہیں کرنا بلکہ پاکستان کے مقدر کا فیصلہ کرنا ہے اگر آئین کے ساتھ مذاق ہوتے رہے تو پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا حکمران جو لوگوں پر غداری کے مقدمے درج کرنے جارہے ہیں یہ بنیادی طور پر پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہوگا۔