• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان مداحوں کو ’سرپرائز‘ دینے کیلئے تیار

احسن خان، فائل فوٹو
احسن خان، فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار احسن خان بہت جلد اپنے مداحوں کو سینما گھروں میں’سرپرائز‘ دینے کے لیے تیار ہیں۔

احسن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی فلم ’رہبرا‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

فلم کا یہ ٹیزر محبت، خوشی، غم، تھرل اور ایکشن سے بھرپور مناظر پر مبنی ہے۔

اُنہوں نے اپنی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’غیر متوقع چیز کی توقع رکھیں کیونکہ زندگی حیرت انگیز چیزوں سے بھری ہوئی ہے‘۔

آخر میں اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنے مداحوں کو سنیما گھروں میں ’سرپرائز‘ دینے کے لیے تھوڑا انتظار کررہے ہیں۔

فلم’رہبرا‘میں اداکار احسن خان کے ہمراہ اداکارہ عائشہ عمر بھی بڑی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دِکھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

احسن خان کی اس فلم کا ٹریلر عید الفطر پر لانچ کیا جائے گا جبکہ فلم 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید