• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’برٹش ایشیئن ایکٹر‘ پر احسن خان نے نئی ویڈیو بناڈالی

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ٹوئٹر ٹرینڈنگ پر نظر آنے والے اپنے ایک دلچسپ بیان کو ری کریئیٹ کیا ہے۔

 گزشتہ دنوں احسن خان کی جانب سے ایک انٹریو کے دوران دلچسپ بیان دیا گیا تھا جس کے سبب وہ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں نظر آئے تھے۔

احسن خان نے اپنے اس انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’وہ ایک  برٹش ایشیائی اداکار ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ یہاں اور وہاں ( پاکستان اور برطانیہ ) دونوں جگہ رہتے ہیں۔‘ 

اس انٹرویو میں احسن خان کی جانب سے خالص برطانوی انگریزی لہجہ اپنائے جانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

احسن خان کے خود کو برطانوی نژاد پاکستانی اداکار کہنے پر بھی انٹرنیٹ صارفین نے اُنہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

اس انٹرویو کے خوب وائرل ہونے اور خود پر میمز بننے کے بعد احسن خان نے اس انٹرویو کو ری کریئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے یہی پرانے جملے دہرائے ہیں۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی احسن خان کی اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میں یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتا ہوں، اِن بچوں کے ساتھ اب یہ جملہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔‘

احسن خان کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس جاری تبصروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ نئی ویڈیو اُنہیں خوب بھا گئی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ احسن خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو انجوائے کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید