• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد سامنے آگئی

وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے  پنجاب کے پارلیمانی پارٹی  کے اجلاس میں شریک اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے تحریک انصاف اور ق لیگ کے 193 ایم پی اے کے نام لکھوائے گئے، گورنر ہاؤس گیٹ کے ریکارڈ کے مطابق 139 ممبران داخل ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیٹ پر موجود لسٹ کے مطابق 54 ارکان نہیں آئے،  گورنر ہاؤس کے گیٹ پر تحریک انصاف کے 183 ممبران کے نام لکھوائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے 10 ممبران کے نام لکھوائے گئے۔

اعجاز چوہدری اور محمود الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 165 ارکان موجود تھے، ہمارے 5 سے 7 ارکان راستے میں تھے۔

قومی خبریں سے مزید