• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ملک گیر مظاہروں کے باوجود استعفیٰ نہیں دیں گے، سری لنکن وزیر

سری لنکن وزیر جانسٹن فرنینڈو کا کہنا ہے کہ صدر ملک گیر مظاہروں کے باوجود استعفیٰ نہیں دیں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جانسٹن فرنینڈو نے کہا کہ ملک کے 6.9 ملین شہریوں نے صدر کو ووٹ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر کسی بھی حالات میں استعفیٰ نہیں دیں گے، ہم صورتحال کا سامنا کریں گے۔

سری لنکن صدر سے استعفے کا مطالبہ

مظاہرین اقتصادی بحران پر سری لنکن صدر گوتابایا راجاپاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

سری لنکن صدارتی دفتر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ کولمبو میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت انتہا پسند قوتوں نے کی، مظاہرین عرب اسپرنگ کی طرح کی حکومت مخالف تحریک پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

سری لنکا میں افراطِ زر کی شرح میں اضافہ

دوسری جانب سری لنکا میں گزشتہ 6 ماہ میں افراطِ زر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ ماہ افراطِ زر کی شرح 18.7 رہی جبکہ خوراک کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ 30 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید