اسلام آباد (رپورٹ:،رانا مسعود حسین)عدالت عظمیٰ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو بغیر ووٹنگ کے ہی مستردکردینے کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ علی ظفر صاحب، آپکے دلائل میں دلچسپ نکتہ ہے، آپ کہتے ہیں اسپیکر رولنگ میں نقص بھی ہے تو بھی اسے پارلیمانی تحفظ ہے، رولنگ کے بعد فوری عمل یہ ہوا کہ اسمبلی تحلیل ہوئی، آپ کہتے ہیں یہ بھی جمہوری عمل ہے۔