بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق ایک اور نئی خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے انتظامات سنبھالنے والی ٹیم سے ایک معاہدے پر دستخط کروائے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس جوڑی نے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اپنے میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کو بھی بلایا۔
رپورٹ میں ایک اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے مطابق شادی کے انتظامات سنبھالنے والی ٹیم، میک اپ آرٹسٹ یا اسٹائلسٹ کسی کو بھی اس شادی کے بارے میں بات کرنے یا کوئی تصویر لیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ خود بھی اپنے شادی کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ اب تک کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان ممبئی میں منعقد کی جائیں گی، ان تقریبات میں سنگیت اور مہندی کی تقریبات بھی شامل ہیں۔
دلہن عالیہ بھٹ اپنی شادی کی تقریبات میں منیش ملہوترا اور سبیاساچی کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے پہنیں گی۔