اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے نام پر سیاست کر کے عوام کو لوٹا گیا،اب فرح گیٹ کمیشن بنے گا ،عمران خان کو حساب دینا پڑے گا ،تمام ادارے جو ان آئین شکنوں کے حکم مانیں گے وہ آرٹیکل چھ کا سامنا کریں گے،جب اتحادیوں سے ووٹ مانگے جاتے رہےاس وقت تک وہ غدار نہیں تھے اور آج غدار ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمان، کرائے کی پارٹی اگر انگلیاں اٹھاتے ہیں تو انہیں سوچنا چاہیے ۔