بالی ووڈ کی نوجوان و حسین اداکارہ عالیہ بھٹ اور کپور خاندان کے چشم چراغ رنبیر کپور کی شادی اس ماہ کی 14 تاریخ کو ہونے کی تصدیق کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے پتہ چلا ہے کہ عالیہ کے انکل رابن بھٹ نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے بات چیت کے دوران اس کی تصدیق کی ہے جبکہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس سلسلے میں مہندی کی تقریب 13 اپریل کو ہوگی۔
بالی ووڈ کی حالیہ ماہ و سال کی شادی کی اس بڑی اسٹوری کے حوالے سے کافی دنوں سے یہ متضاد اطلاعات تھیں کہ اپریل کے وسط میں عالیہ اور رنبیر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
تاہم عالیہ کے انکل رابن بھٹ نے اس کی تصدیق کردی ہے، اور کہا ہے کہ یہ پورا ایونٹ چار روز پر مشتمل ہوگا، جس میں 14 اپریل کو رنبیر کے باندرہ والے گھر وستو میں شادی ہوگی۔
یاد رہے کہ رابن بھٹ رائٹر ہیں اور وہ فلمساز وکرم بھٹ کے والد ہیں۔
اس شادی کے مہمانوں میں کرن جوہر، شاہ رخ خان سنجے لیلا بھنسالی، اکنشا رنجن، انوکشا رنجن، روہت دھون، ورون دھون، زویا اختر سمیت بالی ووڈ کی دیگر اہم شخصیات شامل ہونگی۔