قومی اسمبلی اجلاس کے دوران طویل وقفہ ہوا، اس دوران کسی نے نیند پوری کی ،تو کسی نے احتجاجی پوسٹر بنایا۔
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم ) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نشست پر سوتے ہوئے نظر آئے، ایم کیو ایم کے اسامہ قادری بھی نشست پر آرام کرتے رہے۔
پی ٹی آئی کی صائمہ حدید ضمیر فروش کا پوسٹر بناتی رہیں۔ کسی نے آخری بال کی نشاندہی کے لیے گیند پر "آخری" لکھ دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آخری گیند عمران صاحب کو ڈھونڈ رہی ہے۔