• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، پیٹرولیم اسٹاک کی مناسب سطح پر اظہار اطمینان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر خزانہ کی زیر صدارت پیٹرولیم قیمتوں کی نگرانی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں روزانہ جائزہ کے تحت علاقائی کشیدگی کے دوران توانائی سیکٹر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے ملک بھر میں ایندھن کے ذخائر کی موجودہ پوزیشن کا بھی جامع جائزہ لیا۔ 

اجلاس کے دوران کمیٹی کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کے قومی ذخائر، درآمدی انتظامات اور سپلائی چین لاجسٹکس سمیت راستے میں موجود کارگو اور قومی ذخائر کی مضبوطی کےلیے اضافی شپمنٹس پر بریفگ دی  گئی۔ 

کمیٹی نے پیٹرولیم اسٹاک مناسب سطح پر ہونے، سپلائی چین ہموار انداز میں کام کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ ہفتوں میں فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کافی انتظامات موجود ہیں۔ کمیٹی نے عالمی خام اور صاف شدہ تیل کی تازہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید