• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذرائع کا کا کہنا ہے کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں، اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ہم سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔

سینیئر صحافی حامد میر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان چاہتے ہیں آنے والی حکومت نیب کیسز نہ بنانےکی گارنٹی دے،  ووٹنگ اسی صورت ہوگی جب کیسز نہ بنانےکی گارنٹی دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی، اسپیکر نے یقین دہانی کروائی تھی کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پر چند وزراء کا دباؤ  ہے کہ ووٹنگ نہ کروائیں، وزراء کوحکم دیا گیا ہے کہ اپوزیشن سے گارنٹی لینی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے بتایا عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں، اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ہم سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔

 اپوزیشن رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کروا یا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات بھی چند وزراء کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی، وزراء نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بجائے چھوٹی جماعت سے ہو تو اعتراض نہیں۔

قومی خبریں سے مزید