تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت کی درخوست رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کروائی۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 10:30بجے بلانے کے پابند تھے، اسپیکر نےقومی اسمبلی کا اجلاس صبح 10:30بجے بلایا۔
سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اسپیکر اور امجد نیازی نےسپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے میں نا کام رہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسپیکر اور امجد نیازی عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے میں نا کام رہے۔