• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے استعفیٰ دے دیا، ذرائع

وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں اٹارنی جنرل کے فرائض انجام دینے والے خالد جاوید خان نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد جاوید خان نے اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

وہ سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی  اسمبلی قاسم خان سوری کے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کیے جانے کے اقدام پر پیش ہوئے تھے۔

انہوں نے اپنے عہدے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو مختلف مواقع پر قانونی مشورے فراہم کیے۔

وہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ریفرنس پر بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید