• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی سے پہلے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے نئے گھر کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے نئےگھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

ممبئی کے علاقے باندرہ میں اداکار رنبیر کپور کے نئے گھر کو جوکہ ابھی زیرِ تعمیر ہے، روشنیوں سے سجادیا گیاہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر رنبیر کپور کے اس گھر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیرِ تعمیر عمارت کو لیڈ لائٹس لگا کر سجایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، رنبیر اور عالیہ اپریل کے وسط میں (RK House) میں شادی  کے بعد اس نئے گھر میں منتقل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اب تک کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان ممبئی میں منعقد کی جائیں گی، ان تقریبات میں سنگیت اور مہندی کی تقریبات بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید