اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے سفارتی خط کی کاپی چیف جسٹس پاکستان کے آفس نے وصول کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کہا تھا کہ سفارتی خط کی کاپی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو بھجوائیں گے، جس پر آج سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو سربمہر اس خط کی کاپی بھجوا دی گئی جو کہ ان کے سیکرٹری کی جانب سے وصول کی گئی اور چیف جسٹس پاکستان کو پیش کردی گئی۔