• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر عالیہ کی ہلدی پر سخت سیکیورٹی انتظامات

بھارتی فنکار جوڑی، اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج اس خوبصورت جوڑی عالیہ اور رنبیر کی ہلدی کی رسم ہوگی۔

بھارتی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اس شادی کو نہایت سنجیدگی سے  کوریج دے رہا ہے جبکہ یہ جوڑی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرح اپنی شادی کو انتہائی نجی رکھنا چاہتی ہے۔

اسی لیے اس تقریب میں سجاوٹ، اور کھانے پینے کا اہتمام کرنے کے لیے رنبیر کپور کے گھر آنے والے عملے کو سخت سیکیورٹی انتظامات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کے گھر کے باہر سے وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو گارڈز ہاتھ میں اسٹیکرز لیے کھڑے ہیں اور گھر کے اندر جانے والے ہر فرد کے موبائل فون کیمرہ پر یہ اسٹیکر چسپاں کیے جا رہے  ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات سے متعلق خبر سامنے آئی تھی جس میں اس شادی کے دوران 200 باؤنسرز اور ڈرونز بھی استعمال کیے جانے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی اہم تقریب یعنی پھیرے 17 اپریل کو لیے جائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید