• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر پر حملہ، پرویز الہی، عثمان بزدار ایوان میں کیا کرتے رہے؟

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کااجلاس شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کر دیا۔

 اسپیکر ڈائس پر اراکین کے حملے کے دوران پرویز الہی، عثمان بزدار خاموش بیٹھے رہے۔

پرویز الٰہی نے خوشی کے اظہار کےطور پر انگوٹھے اٹھا کر ارکان کو شاباش دی۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کر دیا، ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے، بال نوچے۔

پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کر لیا، اس صورتِ حال کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سیکیورٹی کے ساتھ واپس اپنے دفتر چلے گئے۔

پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس پر لوٹے رکھ دیے۔

قومی خبریں سے مزید