فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے دعویٰ کیا ہے کہ انسٹا گرام نے حال ہی میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی حکام کی جانب سے نمازیوں پر حملے کے حوالے سے کی گئی پوسٹ کو’سینسر‘ کردیا تھا۔
بیلاحدید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر ایپ انسٹا گرام پر مسجداقصٰی میں اسرائیلی حکام کی جانب سے نمازیوں پر کیے گئے حملے کی چند ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے انسٹاگرام پر تنقید کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’اگر آپ واقعی اُنہیں بھی صحافیوں یا کسی بھی ایسے شخص کی طرح خاموش کروانا چاہتا ہے جوکہ فلسطین کے بارے میں لوگوں کو معلومات دینے کی کوشش کررہا ہو‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’تو انسٹاگرام یہ بات جان لے کہ وہ امن کے ساتھ اس سلسلے کو جاری رکھیں گی، وہ حقائق پر مبنی معلومات دِکھاتی ہیں کہ کس طرح آئی ڈی ایف، اسرائیلی حکومت، اور قابض لوگ معصوم فلسطینیوں پر بلا وجہ صرف اس لیے ظلم کرتے ہیں کہ وہ سب فلسطینی ہیں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اس طرح کی پوسٹ شیئر نہ کریں تو پھر فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کو روکنا ہوگا‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’یہ سب انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور اگر آپ ہمیں سینسر کرتےہیں، تو یہ تعصب پر مبنی اور غیر منصفانہ سنسرشپ ہے‘۔
بیلا حدید نے مزید لکھا کہ’لیکن وہ یہ سب مسلسل پوسٹ کرتی رہیں گی اور اپنے لوگوں کے نام کو بدنام نہیں ہونے دیں گی جیسے کہ وہ اس قسم کی زیادتی کے شکار ہونے کے لیے مسلسل کچھ غلط کر رہے ہیں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’یہ بالکل بلا اشتعال زیادتی ہے‘۔
اُنہوں نےاپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کے اپنے گھر میں، اور اپنی زمین پر، جہاں وہ سینکڑوں سالوں سے رہ رہے ہیں، خاص طور پر اب رمضان کے مقدس مہینے میں ایسا سلوک، یہ بلا اشتعال ہے‘۔