• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبہ کو اپنے بیٹوں کیلئے کس طرح کی بہوؤں کی تلاش؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی سینئر اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل نے ان خصوصیات کے بارے میں بتادیا ہے جو وہ اپنی بہوؤں میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں صاحبہ افضل اور افضل خان، المعروف ریمبو کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں شرکت کی گئی۔

صاحبہ افضل نے اس شو میں اپنے بیٹوں کی شادیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنے بیٹے احسن کے لیے سوچتی ہیں کہ بہو دکھنے میں اچھی نظر آتی ہو اور اسکا قد بھی بڑا ہو‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جبکہ وہ اپنے بیٹے زین کے لیے سوچتی ہیں کہ وہ بہت اچھی سیرت  کی لڑکی ہونی چاہیے جو ان کے بیٹے کو تنگ نہ کرے کیونکہ وہ برداشت نہیں کرسکتیں کہ کوئی زین کو تنگ کرے‘۔

اس سے پہلے بھی صاحبہ کا ایک اور بیان بھی سامنے آیا کہ اُنہیں بیٹوں کا بہت شوق تھا اور اللّٰہ نے انہیں بیٹوں ہی سے نوازا ہے، وہ بہت خوش ہیں کہ اللّٰہ نے اُنہیں اس زمانے میں بیٹی نہیں دی، اُنہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی۔

صاحبہ افضل کا اپنے اس بیان کو تفصیل سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ بیٹیوں کے اوپر دباؤ بہت زیادہ ہوتے ہیں، زندگی بھر وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہیں سکتی ہیں، لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید