• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون فوٹوگرافرز سے نالاں، کیمرے پر ہاتھ مار دیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے موڈ خراب ہونے کا شاید فوٹوگرافرز کو اندازہ نہ ہوسکا۔

دیپیکا پڈوکون ہمیشہ ہی فوٹوگرافرز کے ساتھ اچھا رویہ اپناتی ہیں اور تصاویر کے لیے ان کا کہا بھی مانتی ہیں لیکن اس مرتبہ ان کا موڈ خراب تھا اسی لیے ان کا رویہ بھی تھوڑا عجیب تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ایک ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا، اس دوران جب دونوں اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے تو فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران دیپیکا پڈوکون تھوڑی خفا دکھائی دیں اور انہوں نے ایک فوٹوگرافر کے کیمرے کو ہاتھ سے مارنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اداکارہ کے حق میں مداحوں کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون نے صحیح کیا، میڈیا کو انہیں اس وقت اکیلا چھوڑ دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024ء کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوش خبری سنائی تھی۔

اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر 2024ء میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید