ویمن یونیورسٹی صوابی میں 20 اپریل سے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے اپنے اعلامیے میں طالبات کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کی وجوبات بھی بتائی ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا اپیلی کیشنز سے طالبات کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اسمارٹ فونز کے استعمال پر طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور 5 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پابندی کے باعث طالبات کو یونیورسٹی میں اسمارٹ فونز اور ای ٹیبلٹس لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔