پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ گانے کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی ہے۔
لالی ووڈ، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں کام کرنے والی معروف اداکارہ سجل علی آج کل سوشل میڈیا سے دور نظر آ رہی ہیں جبکہ اُن کے نئے پروجکٹس سے ہٹ کر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ نیا نہیں دیکھا جا رہا۔
سجل علی نے گزشتہ شب اپنی ایک نجی پوسٹ انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے، اس اسٹوری میں انہوں نے اپنی ایک مسکراتی ہوئی تصویر کے ساتھ اپنا پسندیدہ بھارتی گانا ’سُن لو ناں‘ شیئر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر میں علیحدگی اور طلاق کی خبریں خوب زیر گردش ہیں مگر تا حال یہ جوڑی اِن خبروں پر چپ سادھے ہوئے ہے اِن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس موضوع سے متعلق خاموش ہیں۔
دوسری جانب کچھ بھی اعلان کیے بغیر ہی سجل علی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام اپنے نام کے ساتھ سے ہٹا چکی ہیں اور اُنہوں نے اپنی ڈسپلے پکچر بھی بدل لی ہے۔