• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اس میں شک نہیں کہ سائنس کی بدولت ہونے والی طرح طرح کی ایجادات نے ہر فیلڈ میں انقلاب برپا کر رکھا ہے ، موبائل ٹیکنالوجی میں تو بے پناہ جدیدیت نے ایک ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔ سب سے بڑا انقلاب اس وقت آیا جب سیلفی متعار ف ہوئی مگر اب تک کئی جانیں اس شوق کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔ کو ئی چلتی گاڑی کے ساتھ سیلفی بناتا ہوا حادثے کا شکارہوگیا اور کوئی کسی خطرناک جانور کے ساتھ سیلفی لیتا ہوا اپنی جان گنوا بیٹھا ۔ اس بارے میں ہم کتنی بھی آگاہی دے لیں، جس نے جو کرنا ہے وہ توکرکے ہی رہے گالیکن یہ خیال رکھنا چاہئے کہ بعد میں سوائے افسوس اور پچھتاوے کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ ہمیں مجموعی طور پر اپنے ارد گردکے لوگوں کی ایسی سیلفیاں لیتے ہوئے حوصلہ شکنی کرنا ہو گی تا کہ انہیں کسی بڑے حادثہ سے بچایا جا سکے۔
(محمد طارق غفیر)
(mfghafeer@hotmail.com)
تازہ ترین