• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی حلف برداری تقریب پھر لٹک گئی،صادق سنجرانی کیلئے بھیجا گیا طیارہ خالی لوٹ آیا

لاہور (نمائندہ جنگ)پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کا معاملہ پھر لٹک گیااور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لینے کےلیےلاہور سے اسلام آباد بھیجا گیا طیارہ واپس خالی لوٹ آیا،قبل ازیں نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کا وقت تبدیل ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعلی کی حلف برداری کی تقریب کا وقت سہہ پہر 4 بجے مقرر تھا لیکن وزیر اعظم شہبازشریف کے دورہ کوئٹہ کی وجہ سے حلف برداری میں معمولی تاخیر ہوگئی ہے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے 198 ارکان قومی اسمبلی اور 197 ارکان صوبائی اسمبلی کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلی پنجاب سے حلف لینے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ایڈوائس دی تھی۔ حلف کے معاملے پر صدرمملکت آئینی طورپروزیراعظم سے ایڈوائس لینے کے پابند ہیں۔ 

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے وزیراعلی سے حلف لینے سے معذرت کے بعد عدالتی حکم پروزیراعظم شہبازشریف نے صدر عارف علوی کو ایڈوائس بھیجی تھی۔لاہورہائیکورٹ نے نئے وزیراعلی پنجاب سے حلف لینے کے لئے کسی کو نمائندہ مقررکرنے کا حکم دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید